خاندانی ثالثی۔

خوش آمدید

divorcio

کیا آپ طلاق یافتہ ہیں یا علیحدگی لے چکے ہیں؟

کیا آپ مالی یا بچوں سے متعلق مسائل کا شکار ہیں؟

 

ہمارے ایوارڈ یافتہ، تسلیم شدہ خاندانوں کے ثالث آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

آن لائن اور اس کے ساتھ ساتھ انگلینڈ اور ویلز کے 230 سے زائد مقامات پر۔

24 گھنٹوں کے اندر یا اس سے پہلے ثالثی کے لئے ملاقات۔

0113 4689593آن لائن بُک کریں یا ہماری نیشنل ہیلپ لائن پر کال کریں:۔

خاندان  کی ثالثی آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کو فائدہ دے سکتی ہے

یہ بچوں کے بہترین مفاد میں ہے

یہ بات مشہور ہے کہ جب والدین تعاون کرتے ہیں تو بچوں پر اس کا مثبت اثر پڑتا ہے کیونکہ اس سے اُنہیں اہم خاندانی تعلقات برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

اس سے کم تناؤ ہوتا ہے اور نتیجتاً کم تنازعات ہوتے ہیں

عدالتیں اکثر اپنے مخالفانہ انداز کی وجہ سے مشہور ہوتی ہیں اور لوگ مجموعی تصویر کو دیکھے بغیر اکثر دوسروں کے خلاف ‘جیتنے’ کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ عام طور پر عدالت جانے کی نسبت زیادہ جلدی طے پا جاتی ہے

خاندان کی ثالثی کے عمل میں اوسطً 110 دن لگتے ہیں جبکہ ثالثی کی خدمات کے بغیر مقدمات میں 435 دن لگتے ہیں۔ لہذا اس سے اوسطً 325 دن (10.5 ماہ) کے عرصے کی بچت ہوتی ہے۔

یہ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں دیتی ہے نہ کہ عدالتوں کے

خاندانوں کا ثالث آپ کو ایسا حل تلاش کرنے میں مدد کرے گا جو آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کے لیے مفید ہو اور اہم بات یہ ہے کہ آپ اس معاہدے کو کیسے قانونی طور پر پابند بنا سکتے ہیں۔

معاہدہ محفوظ اور خفیہ ماحول میں کیا جا سکتا ہے

ثالثی ہمیشہ خفیہ ہوتی ہے۔ ملاقاتیں نجی اور ثالث کے دفتر یا غیر جانبدار مقام پر ہوتی ہیں۔

یہ عام طور پر عدالت جانے کی نسبت کم خرچ ہوتی ہے

2012 کی نیشنل آڈٹ رپورٹ کے مطابق ثالثی کی اوسطً لاگت 675£ فی مؤکل تھی۔ عدالت میں جانے والے مقدمات کی اوسطً لاگت 2،823£ فی مؤکل تھی۔ یہ لاگت میں 2،148£ کی اوسط بچت ہے۔

یہ کس کے لیے ہے؟

ثالثی ایک ایسا عمل ہے جو تمام خاندانوں کے لیے موزوں ہے اور اسے حسبِ ضرورت وسیع تر حلقے تک بڑھایا جا سکتا ہے بشمول دادا دادی، سوتیلے والدین اور نوجوان۔ ہمارا عملہ سمجھدار، ہمدرد اور تجربہ کار ہے۔ ہم LGBTQ اور دوستانہ ہیں۔ ایک خاندان، خاندان ہی ہوتا ہے چاہے ارکان کوئی بھی ہوں۔

اس پر کتنی لاگت آئے گی؟

دو اختیارات دستیاب ہیں: قانونی امداد اور نجی ادائیگی۔ اگر آپ قانونی امداد کے لیے اہل ہیں تو آپ ثالثی کی خدمات بغیر کسی قیمت کے حاصل کریں گے۔ اگر آپ کو قانونی امداد ملتی ہے اور آپ کے / کی سابقہ ساتھی کو نہیں ملتی تو  اُن کی MIAM اور پہلے ثالثی سیشن کی لاگت قانونی امداد کی ایجنسی کی طرف سے پوری کی جائے گی۔ اس کے بعد، اُنہیں نجی طور پر ادائیگی کرنا ہو گی۔ آپ ہماری ٹیم کے کسی فرد سے بات کر کے پتہ لگا سکتے ہیں کہ آپ اہل ہیں یا نہیں۔

فی گھنٹہ 120£ کی فیس کے ساتھ ہماری لاگتیں نجی مؤکلوں کے لیے سادہ ہیں۔ ہم درخواست کرتے ہیں کہ ادائیگی سیشن سے پہلے کارڈ یا بینک ٹرانسفر کے ذریعے کی جائے۔

ہم خاندانی ثالثی کونسل اسکیم میں بھی حصہ لے رہے ہیں جو ہر اس شخص کے لیے دستیاب ہے جس نے ثالثی کی معلومات اور تشخیص کے حوالے سے ملاقات (MIAM) کی ہو۔رسید صرف ایک بار استعمال کی جا سکتی ہے اور اس کی قیمت 500£ ہے۔

یہ کیسے کام کرتی ہے؟

خاندان کے ہر فرد کو انفرادی اور رازداری میں ملاقات کی پیشکش کی جاتی ہے۔ اسے ثالثی کی معلومات اور تشخیصی ملاقات (MIAM) کہا جاتا ہے۔ یہ وہ ملاقات ہے کہ جس میں ثالثی کی طرف آنے کی وجوہات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ نیز، ثالث آپ سے ثالثی کی دستیاب مختلف اقسام کے بارے میں بات کرے گا جیسا کہ شٹل، مشترکہ، آمنے سامنے اور آن لائن۔

اگر ثالثی مناسب ہے تو ایک مشترکہ یا شٹل ملاقات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں خاندان کے افراد کو اپنے خدشات کے بارے میں بات کرنے، اختیارات دیکھنے اور آگے بڑھنے کے راستے پر اتفاق کرنے کا موقع ملے گا۔ کسی معاہدے تک پہنچنے میں کئی سیشن لگ سکتے ہیں۔

مزید جاننا چاہتے ہیں؟

اگر آپ ہماری قومی ثالثی کی خدمات کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔

 w: directmediationservices.co.uk e: info@directmediationservices.co.uk t: 0113 468 9593

مزید جاننا چاہتے ہیں؟

نیچے دیئے گئے فارم کو پُر کریں اور ہماری ٹیم میں سے ایک آپ سے رابطہ کرے گا۔

 

2 + 15 =

By completing this form you consent to Direct Mediation Services holding the information you provide us about you in accordance with our Privacy notice. By submitting your email address and telephone number to us you consent to us contacting you in order to enable us to deal with your query. Calls may be recorded for training and monitoring purposes.